سوات (مانند نیوز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور مینگورہ بازار میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان اشرف علی، عمرا خان اور شہید سیکورٹی گارڈ موسیٰ خان کے گھر آمد،شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور مینگورہ بازار میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان اشرف علی، عمرا خان اور شہید سیکورٹی گارڈ موسیٰ خان کے گھر گئے، جہاں پر وہ شہداء کے لواحقین سے ملے اور شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی، ڈی پی او سوات نے شہید کانسٹیبلان اور سیکورٹی گارڈ کے بچوں سے شفقت کی، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ محکمہ پولیس اپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، آپنے اپ کو کبھی بھی تنہا نہ سمجھیں کیونکہ پولیس ایک فیملی کے مانند ہیں اور شہدائے پولیس کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کے کفالت محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس اور عوام نے امن و امان کی بحالی میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سرزمین سوات شہدا سے بھری پڑی ہیں ان کے قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گئ اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ترجمان سوات پولیس