سوات (مانند نیوز)وائرل پوسٹ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ آختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا سخت نوٹس، ملزم گرفتار، چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون سب کے لئے یکساں ہیں۔ "ڈی پی او سوات مظلوموں کی داد رسی کرکے انہیں انصاف فراہم کرنا ہمارے اولین فرض ہے، "ڈی پی او سوات”تفصیلات کے مطابق: سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ جس میں ایک 13/12 سالہ بچہ مسمی ابوبکر ولد عظیم خان ساکن گوش پشمال کو تشدد کرکے درخت سے باندھ رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سخت ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی احکامات جاری کیے جس پر تھانہ بحرین پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے