سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان اور جنرل سیکرٹری رشید خان کی قیادت میں سخاکوٹ کے ٹیلروں کی وفد نے اسسٹنٹ کمشنردرگئی محمدشہباز خان سے ملاقات کی اور اسے ٹیلروں کے درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔صدرعلی رحمان اور جنرل سیکرٹری رشید خان نے بتایا کہ موجود حالات میں پرمٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بندش سے ٹیلروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ایک طرف عیدالاضحی قریب ارہی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی طویل بندش سے عیدکیلئے کپڑے کی تیاری بری طرح متاثر ہورہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین بجلی گھروں کے باوجود یہاں طویل لوڈشیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بندش سے ٹیلرز مالی نقصان کیساتھ ساتھ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔اسلئے محکمہ واپڈا درگئی اور انتظامیہ ٹیلروں اور عوام کو مالی نقصان وزہنی کوفت سے نکالنے کیلئے پرمٹ کے نام پر بجلی بندش سے اجتناب کرے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان نے وفد کو یقین دلایا کہ عوام سمیت ٹیلرز برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائنگیے اور عید سے قبل پرمٹ کے نام پر بجلی بندش میں بھی واضح کمی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے اس مہینے میں تقریبا چودہ پرمٹ تھے لیکن باہمی مشاورت اور ٹیلرزبرادری کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں کمی کر کے صرف چار پرمٹ مختص کی گئے ہیں۔اس موقع پر وفد نے بجلی بندش کی روک تھام کیلئے اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر محمدشہباز خان کا شکریہ ادا کیااور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔