کراچی(مانند نیوز) کراچی کے نوجوانوں کے لئے کرکٹ کے فروغ کے لئے ہمہ وقت مصروفِ عمل روبی ٹائیگرز کے پائنیئر طلحٰہ احمد بٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اک اور دلچسپی سے بھرپور ایونٹ مان فلٹرز کرکٹ چئمپئنشپ 2023 کا اافتتاح آج کچھی میمن کرکٹ میں ہوگا جس میں چاروں ٹیمیں اپنی بھرپور تیاریوں کے ساتھ اپنی شادار کارکردگی کا لوہامنوانے میدان میں اترےگی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے مطابق آج روبی ٹائیگرز، گولڈن ہاکس، بادشاہ الیون اور لاہور فائٹرز کے جوان پرعزم اور صلاحیتوں کو بروۓ کار لائیگی۔ ایونٹ لیگ بیس پر ہوگا جس ایک ٹیم اپنے تین میچ کھیلے گی اوراختتام پر پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ اسکورر ٹیمیں فائنل کھیلے گی۔