تیمرگرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان نے لیویز سیکورٹی کے اہلکاروں کی اطلاع پر تیمرگرہ میں غیر معیاری آئس کریم بنانے والے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالوں کیخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو انسانی صحت کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ مضر صحت اشیاء تیار کرنے والے فیکٹریوں کے ساتھ سختی سے قلع قمع کیا جائے گا۔