چترال (مانند نیوز)جشن شندور کے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان اور جملہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس بلانے کا مقصد جشن شندور کو مثالی طور پر منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔حسب سابق اس کیلنڈر ایونٹ کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے سلسلے میں مختلف اداروں کو مختلف زمہ داریاں سونپی گئی اور اپنے اپنے حصے کے کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ اس سال اس ایونٹ کو ہم باہمی طور پر منفرد انداز میں منانے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے نوعیت کے اعتبار سے یہ منفرد کھیل ذیادہ سے ذیادہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے ذمے کے جتنے بھی کام ہیں اس کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی نہ برتیں اور ان کو بروقت مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے