تیمرگرہ (مانند نیوز)دیر بالا میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر نانبائی کی دکان کو سیل کردیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جھان نے پرائس چیکنگ کے دوران مقررہ نرخنامہ سے تجاوز پر مختلف دکانداروں پٹرول پمپ اور نانبائیوں کو موقع پرجرمانہ کیاجبکہ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر ایک نانبائی کے دکان کو سیل کردیاگیا جبکہ متعلقہ نانبائی رحیم اللہ ولد محمدخان ساکن کاڑکبنج کو حراست میں لیکر پولیس کو حوالہ کیا جبکہ ان کے خلاف مراسلہ متعلقہ SHO کو دیا گیا۔