جمرود(نمائندہ مانند )احتیاط ہی ڈینگی سے بچاو کا بہترین ذریعہ ہے، ضلع خیبر کے کئی دیہات میں ڈینگی کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع خیبر ڈینگی و ملیریا کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد داوڑ نے کہا ہے کہ امسال ڈینگی روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اسلئے امید ہے کہ امسال ڈینگی مرض پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی کو مکمل ختم کرنا مشکل ہے البتہ اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو کافی حد تک اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھے، واٹر کولر فین سے روزانہ پانی تبدیل کیا جائے، ائرکنڈیشن کی پانی کھڑا نہ ہونے دے، سوتے وقت مچھردانی کا استعمال لازمی کرے اور جسم کو ڈھانپ کر سوئے جبکہ مچھر مار ادویات کا استعمال بھی اس مرض سے بچاو کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ اب تک ضلع خیبر کے 27 ہزار گھروں کا وزٹ کر چکے ہیں جہاں 58 ہزار پانی برتنوں کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ تحصیل جمرود میں 340 گھروں کے 1020 کمروں میں جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے لیکن جب تک عوام احتیاطی تدابیر نہیں آپنائیں گے تب تک اس مرض پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے