جمرود(نمائندہ مانند )خیبر بلدیاتی نمائندگان نے فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود،باڑہ اور لنڈی کوتل کے منتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دیا جائے،این سی اور وی سی کے سطح پر دفاتر کا قیام اور ضروری سامان کی فراہمی اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور دوسرے متعلقہ دفاتر پشاور سے خیبر منتقل کردیئے جائے۔آنے والے بجٹ میں بلدیاتی نمائندگان کے لیے خطیر ترقیاتی فنڈز فراہم کی جائے،اجلاس سے فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کو ایفا کرنے کے لیے وفاقی بجٹ میں نظر انداز کیا گیا اس کی بھی مزمت کی گئی۔اجلاس سے شاہد خان آفریدی،میاں جان آفریدی،حاجی عبدالمنان مندوخیل،ملک سراج خان آفریدی،نور الامین حقانی،ابودردہ شینواری،عزیز اللہ آفریدی،وسیم محمد آفریدی،شبیر خان آفریدی،انور شاہین آفریدی و دیگر نے کہا ایک سال سے زائد عرصہ ہوا کہ وہ منتخب ہوچکے ہیں لیکن تاحال سابق و موجودہ حکومتوں نے ایک پیسہ فنڈز فراہم نہیں کی جو قابل افسوس ہے اس لیے ہمارا مطالبات کو فوری عملی جامعہ پہنایا جائے ورنہ سخت احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے