وانا (مانند نیوز) تحصیل برمل قومی اتحاد کے علاقہ اعظم ورسک میں اختجاجی دھرنا 19 دن میں داخل ہوئے، وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں بیھٹے ہوئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے جائز مطالبات کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم اسی ملک میں جی رہے ہیں جہاں قانون اور آئین کی دجیا آڑائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھا جائے کہ لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک کئی دہائیوں سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شہری ہے اور باقی شہریوں کی طرح حق رکھتے ہیں، ہمارے جائز مطالبات فی الفور حل کیا جائے۔ لیکن بدقسمتی سے حکومت عوام کی جائز مطالبات کو کم اور شر پھیلانے والے لوگوں کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، اس کے علاؤہ جنوبی وزیرستان لوئر سے نومنتخب نمائندوں کو چاہیے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں، اور کوشش کر لیں، کہ ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے دھرنے کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنائیں۔ اور اعظم ورسک کے درینہ مسئلہ حل کیجئے۔ آخر میں تحصیل برمل قومی اتحاد کے منتظمین نے کہا جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔