سوات (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خبیر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن کے مطابق سوات پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری سوات تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کا دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بڑی کاروائی،19 عدد 30 بور پستول، 05 عدد 9mm پستول،01 عدد 22 بور پستول اور1 عدد 32 بور پستول برآمد، ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات محمد زمان خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ سید احمد خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے ملزم گل احمدولد دوشم گل سکنہ خوازخیلہ سے 14 عدد 30 بور پستول, 01 عدد 9mm پستول, جبکہ ملزم گل حسین ولد میراجان سکنہ خوازخیلہ کے قبضے سے 5عدد 30 بور پستول، 4عدد 9mm پستول,1 عدد 22 بور پستول اور1 عدد 32 بور پستول برآمد کر کے دونوں ملزمان حسب ضابطہ کر لیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس