سوات (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تحصیل چارباغ کی مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سوات: اس موقع پر ایس پی اپر سوات محمد زمان خان، ایس ڈی پی او سرکل چارباغ انور خان ایس ایچ او تھانہ چارباغ حبیب سید خان اور ایس ایچ او ملم جبہ یار محمد بھی ہمراہ موجود تھے۔سوات: دورے کے دوران انہوں نےسکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے اور اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھنے اور اپنے حفاظت کے لیے ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سوات نے علاقہ معززین سے بھی ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امن و امان کا قیام اور عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور امان کے قیام کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سماج دشمن عناصر کے خلاف سوات پولیس ہائی الرٹ ہے اور کسی کو قیام امن میں خلل پیدا کرنے کے ہر گز اجازت نہیں، ایسے افراد کیخلاف اہنی ہاتھو سے نمٹا جائیگا۔ترجمان سوات پولیس