کراچی (مانند نیوز ڈیسک)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی واپس کراچی پہنچ گئیں۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفوزیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ دوسری ملاقات جولائی میں ہے، بہن سے پہلے بھی ملاقات ہو سکتی تھی لیکن اس حکومت نے کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلا ول بھٹو نے مدد کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا، 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے