لاہور(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ہمیں اپنی کمزوریوں کا احساس ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا کہ نیب کو ماضی میں سیاسی ٹول کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور کیا بھی گیا، نیب گزشتہ کچھ عرصے میں تنازعات کا شکار بھی رہا، ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیب اپنی اصلاح کرے گا اور کررہا ہے، ہم عوام کا اعتماد حاصل کریں گے، اس قوم اور ملک نے جو ہمیں ذمہ داری بخشی ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ نیب نے اس ملک اور معاشرے کی بے پناہ خدمت کی ہے، کرپشن کیسز میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ریکوریز ہورہی ہیں، ہم اگلے چند ماہ میں قانون سازی کریں گے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے، ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم خندہ پیشانی سے نکتہ چینی برداشت کریں گے اور ہم خاموشی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہیں گے، ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے