تیمرگرہ (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر مال شکیل خان کرپشن کیس میں تیمرگرہ سے گرفتار کرلیے گئے۔ چکدرہ چھاونی اور موٹروے ٹول پلازہ کے توڑپھوڑ کے الزام میں تیمرگرہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے وقت تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کرپشن کے کیس میں گرفتار۔مالاکنڈ لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موجود۔شکیل خان کو انٹی کرپشن اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد رہے شکیل خان پر سابق دس سالوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ، جعلی بھرتیوں اور رشوت سفارش پر ٹھیکہ جات دینے کے الزامات سامنے آتے رہے۔ تاہم صوبہ اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے کسی انسداد کرپشن ادارہ نے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا۔ تاہم شکیل خان اور ان کے پارٹی کے سپورٹر ان الزمات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے