بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا نہ انٹی کرپشن ملاکنڈ کے حوالے کردیا گیا علاقہ مجسٹریٹ سینئر سول جج منصور علی شاہ بخاری نے سرکل آفیسر انٹی کریشن کی چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے صرف ایک روزہ ریمانڈ کی منظوری دی سابق صوبائی وزیر کے خلاف غیر قانو نی بھرتیوں کے الزام پرپی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین محکمہ مواصلات کے صوبائی صدر گل زمین کی تحریری شکایت پر محکمہ انٹی کرپشن نے10مئی2023ء کوباقاعدہ ایف آئی آر درج کی جسے انتہائی خفیہ رکھا گیاگذشتہ روز جوں ہی انسداد دہشت گردی عدالت ملاکنڈ نے شکیل خان کو چکدرہ چھاؤ نی نذر آتش کرنے کے کیس میں ضمانت پر رہائی دی تیمرگرہ جیل کے سامنے پہلے سے موجودتھانہ انٹی کرپشن ملاکنڈ کے اہلکاروں نے انھیں گرفتارکرکے ملاکنڈ منتقل کردیاتھا مزدور رہنما گل کی مدعیت میں درج ایف آئی آر زیر دفعات409,419,420,468/109,471 میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ملاکنڈ کے اہلکار وں کوبھی نامزد کیا جا چکاہے جن کی گرفتاری بھی متوقع ہے عدالت میں شکیل خان کی پیروی انصاف لائر فورم کے صدر اختر علی خان منصور صادق معظم عباس اور ساتھیوں نے کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے