بٹ خیلہ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس شہاب محمد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے تھانہ بازار میں نانبائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد نانبائیوں کو کم وزن اور سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمت پر روٹی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ آٹے کی روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس لیے 140 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے ایک تندور والے کو روٹی کی صحیح وزن پرفروخت کرنے پر نقد انعام دیاگیا۔انہوں نے تندور مالکان،کریانہ فروشوں اور تاجر برادری کو خبردار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے مقررہ کردہ قیمتوں پر صارفین کو روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش کو وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے قلع قمع کیا جائے گا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد نے تھانہ میں امتحانی ہال کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے امتحانی عملے سے کہا کہ نقل کے رجحان کے خاتمے کے لیے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے