باجوڑ (مانند نیوز)گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے باہمی اشتراک سے ضم ضلع باجوڑ کے پرائیویٹ ایل ایچ او کے پیشہ ورانہ امور کو جانچنے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ جس میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر فیصل، ایف ایس ایم او ڈرگ انسپکٹر عثمان محسود، ایف ایس ایم او ڈاکٹر حمایت اللہ اور گرین سٹاف نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں شامل تمام شرکاء کے ساتھ گرین سٹار پاکستان کی طرف سے نئے پراجیکٹ Self-employed of women (SE) کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ یادرہے کہ گرین سٹار پاکستان نے KFW جرمنی کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح باجوڑ میں سکونت پذیر 9 ایل ایچ ویز کیلئے پرائیویٹ کلینک کا اجرا کرینگے تاکہ ہنرمند بے روزگار خواتین کو اپنے پاوں پر کھڑا کرکے معاشرے کے خدمت کے قابل بنایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے