باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں گرینڈ پولیس دربار کا انعقاد۔ انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلعی باجوڑ میں بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے زیر صدارت پولیس لائن باجوڑ میں گرینڈ دربار کا انعقادکیا گیا۔دربار میں ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ نوید اقبال، آفس سپرٹینڈنٹ میاں ذاہد جان، جملہ سرکلز ڈی۔ ایس۔ پیز/جملہ ایس ایچ اوز اور دیگر ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دربار میں پولیس افسران اور جوانان نے اپنے جائز عرض معروض بیان کرنا شروع کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے تمام مسائل غور سے سنے اور ان میں سے بیشتر شکایات کو موقع پر حل کئے جبکہ بعض شکایات پر افسران بالا سے ضروری خط و کتابت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے کہا کہ پولیس میں سروس کرنا عین عبادت ہے۔ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے۔ عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے بات کیاجائے اور انکے ساتھ عزت و احترام سے مل ملاپ کی جائے۔ تھانہ جات اور چوکیات میں آنے والے سائلین کی فریاد کو غور سے سنا جائے اور انکی شکایات کا ازالہ بروقت کیا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے امیج کو بلند رکھنے کے لئے کمیونٹی اور عوام دوست پولیسنگ کو ترجیح دیا جائے اور تمام سرکاری امور کو پولیس رولز اور ضابطے کے تحت سرانجام دیا جائے۔ جملہ پولیس افسران نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے اور انصاف کے تقاضوں کو ہر حال میں پورے کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے اور میرٹ کے بنیاد پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے وقار کو بلند رکھنے کیلئے ڈسپلن اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اور انکو اپنے اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ پولیس کے بنیادی ڈھانچے میں پولیس اسٹیشن اور محرر تھانہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے تھانہ جات کے سطح پر فریاد لیکر آنے والے مصیبت زدہ اور پریشان حال سائلین کی داد رسی کو اپنی اولین پیشہ ورانہ ذمہ داری سمجھیں۔سفارشی کلچر کو ختم کریں جسکا بھی کسی قسم کا جائز مسئلہ ہو تو ہفتہ وار اردلی روم میں پیش ہو کر اپنا مسئلہ بیان کرسکتا ہے۔ اسکے علاوہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس آفس کے دروازے اپنے پولیس جوانوں کیلئے کھلے رہیں گے۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس جوانوں سے مزید کہا اکہ ضلعی پولیس اب پراپر پولیس بن چکی ہیں۔ اسمیں کسی کو بھی کسی قسم کی شک نہیں ہونا چائیں۔ حالیہ دنوں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے طرف سے پولیس جوانوں کے فلاح و بہبود کے لئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے گئی ہیں ضلعی پولیس جوان بھی صوبے کے دیگر پولیس کی طرح ایک ایک پیکج کے مکمل طور پر اہل ہے اور اپ سب نے دیکھا بھی ہے کہ بیشتر ضلعی پولیس جوان متعلقہ پیکجز سے اب باقاعدہ طور پر مستفید ہورہے ہیں۔ اسکے علاوہ پولیو اور مردم شماری کی فنڈز کی منصفانہ تقسیم بھی جاری ہے اگر کسی اہلکار کو اس بارے میں کوئی شکایت ہو تو بلاشبہ وہ میرے علم میں لاسکتے ہیں۔دربار کے اختتام پر پولیس شہداء اور ملکی سالمیت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے