مردان (مانند نیوز)محکمہ زراعت توسیع ضلع مردان کی زیر نگرانی یونین کونسل منگاہ میں NOEP (نیشنل آئل سیڈ انھینسمنٹ پروگرام) کے تحت تل کی پیداواری ٹیکنالوجی پر میگا کسان تربیتی پروگرام برائے کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام برائے کاشتکاران میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر حاجی محمد نے شرکاء کو زراعت کی ترقی کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں اور کسانوں کی فلاح کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان میں کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ زراعت اقدامات اٹھا رہی ہیں تاہم کسانوں سے التماس ہے کہ وہ فراہم کی جانے والی مختلف سبسڈیوں سے مستفید ہوں کیو نکہ کسان خوشحال ہوگا تو ہی ہمارا ملک ترقی کریگا، ڈپٹی کمشنر نے کاشتکار برادری کی بہتری کے لئیے محکمہ زراعت مردان کی خدمات کو سراہا، اجتماع میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے