سوات (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خبیر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن کے مطابق سوات پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔سوات پولیس کا دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بڑی کاروائی،50 عدد پستول، 02 عدد بندوقیں، 01 عدد رائفل ،08 عدد بیرل اور 70 عدد کارتوس برآمد، ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات محمد زمان خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل چارباغ انور خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے ملزم تحسین اللہ ولد دریا خان ساکن خیبر ایجنسی جس کے قبضہ سے24عدد پستول ،02 عددبندوقیں،01 عدد رائفل ،8عدد بیر ل اور 70عدد کارتوس، گل احمدولد دوشم گل سکنہ خوازخیلہ سے 14 عدد 30 بور پستول, 01 عدد 9mm پستول, جبکہ ملزم گل حسین ولد میراجان سکنہ خوازخیلہ کے قبضہ سے 5عدد 30 بور پستول، 4عدد 9mm پستول,1 عدد 22 بور پستول اور1 عدد 32 بور پستول برآمد کر کے تمام ملزمان حسب ضابطہ کر لیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے