پشاور ( مانند نیوز)پشتو فلموں کے معروف ڈائریکٹر ارشد خان اور فلمسٹار شاہد خان نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی سب انسپکٹر حشام اور سب انسپکٹر نسیم خان کی نمازکے دوران تمام اداکاروں اور خاص کر خواتین فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور دھکے دینے کے سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین دن گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے تاحال ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے رویئے کی شدید مذمت کی ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا سے فوری طورپر پولیس کے دو اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ارشد سینما واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لاہور سے آئی ہوئی معروف خواتین فنکاروں کو ہراساں کرنے میںملوث ضلعی افسران و پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلمی صنعت تباہی کے کنارے کھڑی ہے اور اوپر سے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا رویہ فلمی صنعت کو مزید کمزور کرنے کا سبب بنے گا 1973 سے پشتو فلم انڈسٹری کی خدمت کر رہے ہیں اور پشتون کلچر اور ثقافت کو دنیا کے سامنے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے علاوہ موجودہ درگوں حالات کے باوجود سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں۔اسکے باوچود انتظامیہ کا نامناسب رویہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشاور کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی اور دو پولیس اہلکاروںسب انسپکٹر حشام اور سب انسپکٹر نسیم خان کی وجہ سے ارشد سینما میں ورائٹی شو کے دوران مرد اور خاص کر خواتین فنکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ سے فلمی صنعت کو مزید نقصان پہنچنے کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی ملکی معاشی ترقی کا اہم حصہ ہے اور پاکستانی فلموں کو بروقت اور عادلانہ سمجھ کا مستحق بنانے کی ضرورت ہیا اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیورنہ پشتو فلمی صنعت احتجاج پر مجبور ہوگی کیا، جس کی تمام ذمہ داری پشاور انتظامیہ پر ہوگی۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور چیف سیکرٹری اور ڈی سی پشاور سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور این او سی کے باوجود شو کینسل کرنے اور سینما کو سیل کرنے میں ملوث افسروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں بصور ت دیگر قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں