پشاور(مانند نیوز)وفاقی بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کا نام نہیں لیا گیا۔ حلانکہ ملک کی جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کا حصہ 62 فیصد ہے۔ زراعت کا 38 فیصد ہے. فارمرز نے وفاقی بجٹ مسترد کر دیا ہے. وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ پر سخت تنقید جو کہ ایک نااہل وزیر ہیں۔ ان کی وجہ سے سیکٹر کو کافی نقصان ہوا ہے۔ پرائم منسٹر ٹاسک فورس بے فائدہ ثابت ہوئی۔ امید کی جاتی ہے کہ خیبر پختونخوا کے آئندہ بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کے لئے اہم اقدامات کیے جائیں۔ لمپی اسکن ڈیزیز ، منہ کھر کی ویکسین اور ٹریننگ برائے فارمرز، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے منصوبے شامل کئے جائیں ورنہ ان کے خلاف بھی جائیں گے۔ فارمرز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔محمد آصف اعوآن صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پی اس سلسلے میں لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسیشن کے صوبائی صدر محمد آصف خان اعوآن نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ فارمرز کے لئے اور لائیوسٹاک سیکٹر کے لئے بجٹ میں کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ شہباز شریف اور ان کی مکمل ٹیم لائیوسٹاک سیکٹر کے لئے منی بجٹ لائیں اور زراعت کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک سیکٹر کو بھی بجٹ کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خود وزیراعظم ٹاسک فورس کا ممبر ہوں۔ کافی میٹنگز ہوئی ہیں لیکن ابھی تک وزیراعظم سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ طارق بشیر چیمہ ایک نااہل وزیر ہیں۔ ان کو فورا ہٹایا جائے۔ وزیراعظم خود بھی ایک فارمر ہیں، لیکن لائیوسٹاک سیکٹر کے لئے کچھ نہیں کیا آصف اعوان نے پاکستان کی سطح پر تمام تنظیموں کو خبردار کیا ہے کہ بجٹ کے خلاف آواز اٹھائیں اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن فارمرز کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی۔۔۔