کراچی (مانند نیوز ڈیسک)کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کا فیصلہ آج (جمعرات کو) سٹی کونسل ہال میں موجود اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ صبح ساڑھے دس بجے پولنگ سٹیشن کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔گیارہ بجے کے بعد شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ شمار کئے جانے کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کامیاب قرار پائے گا جبکہ ووٹ دینے کے لئے نہ آنے والوں سے نتائج اور انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑیگا، اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کامیاب امیدوار کا تعین ہوگا۔اس کے علاوہ آرٹس کونسل کو پولنگ سٹیشن بنانے کی تجویز دی گئی۔مخصوص نشستوں کے بعد پیپلز پارٹی کی 155 نشستیں ہیں،جماعت اسلامی 130 اور پی ٹی آئی کے 62 ارکان ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت پیپلز پارٹی کو حاصل ہے،جماعت اسلامی بھی اپنا میئر بنانے کے لئے پر امید ہے۔