سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ساجد حسین مشوانی منعقد ہوا جس میں ممبران عمران خان، عقیل الرحمان، کسان کونسلر محمد انور لالا اور یوتھ کونسلر محمدطیب سمیت سیکرٹری آصف اقبال نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی گئی اور بلدیاتی نظام میں حائل رکاوٹوں پر تشویش کااظہار کیا گیاکہ پندرہ مہینوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودصیح طور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کی گئی نہ انہیں فنڈ فراہم کیا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کیساتھ سخت ظلم کیا گیااور نگران صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کیلئے فنڈ مختص کر کے اختیارات فوری طور پر نچلی سطح منتقل کی جائے۔اجلاس میں ائے روز نئے نئے قوانین پر بھی تشویش کااظہار کیا گیا اور انکے خلاف قراردادیں منظور کی گئی۔ سی اروی ایس رول 2021 برتھ،ڈیتھ کے حوالے سے لوگوں کوکافی تکلیف ہیں اس میں اسانی پیدا کی جائے۔موجودہ اور مستقل پتہ دونوں پر برتھ ایشو کی جائے جبکہ دیگر قراردادوں میں مطالبہ کیا گیاکہ موجودہ بلڈنگ کافی خرا ب اور خستہ خال ہے اسکو ویلج کونسل فنڈ سے ٹھیک کرنے کیلئے اجازت دی جائے اس کے ساتھ ساتھ وی سی کو این سی کادرجہ دیا جائے۔نادرا آفس درگئی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی جائے۔تحصیل درگئی کی آبادی لاکھوں میں ہے اسکے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک سنٹر ناکافی ہے لہذا تحصیل بھر میں مختلف گاؤں میں ڈائنامک سروے کیلئے مذید دفاتر قائم کی جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں۔ اجلاس کے اخر میں ملک کے ترقی واستحکام کیلئے دعا کی