ہنگو(مانند نیوز)ہنگودوابہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیدوران 2منشیات فروش ملزمان سمیت7مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔سرچ آپریشن کا انعقاد درسمند’طورہ وڑی اوردیگرملحقہ جات کی آبادی میں کیا گیا ہے۔سرچ اپریشن کیدوران گرفتارافرادسے اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف بہادر کی خصوصی احکامات کے مطابق ہنگوضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اور انسدادجرائم کی خاطرضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کاسلسلہ مزیدتیزکردیاگیاہے اوردوابہ کی حدودمیں تلاشی آپریشنز کا سلسلہ مزید بڑھادیا گیا ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے اس تسلسل میں دوابہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نیڈی ایس پی ٹل مظہرجہان اورایس ایچ اودوابہ مجاہدحسین خان کی قیادت میں درسمند’طورہ وڑی اوردیگرملحقہ جات کی آبادی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیااور گھر گھر تلاشی لی جسکے نتیجے میں پولیس نے2منشیات فروش ملزمان سمیت7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکران کیقبضے سے اسلحہ ومنشیات برامدکرلی’جس میں’ایک کلاشنکوف1رائفل،ایک پستول’درجنوں مختلف بورکیکارتوس اور2060گرام چرس شامل ہے۔زیرحراست ملزمان کو چھان بین کیلئے تھانہ دوابہ منتقل کردیاگیاہے۔ڈی ایس پی ٹل مظہرجہان اور ایس ایچ اودوابہ مجاہدحسین کی قیادت میں دیرتک جاری رہنے والی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں گھرگھرتلاشی لی گئی۔اپریشن کی کاروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔