خیبر (مانند نیوز)ضلع خیبر ٹیسکو آپریشن ایکسئین علی عسکر خان اور ایس ڈی او جمرود عثمان ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے بجلی سپلائی کو بہتر سے بہترین کرینگے، اگر عوام اپنی بجلی بل بروقت ادا کرینگے تو اس سے ہمارے درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے اسلئے ہم بار بار اسی بات پر زور دیتے ہیں کہ بجلی بل کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنائے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسکو نادہندگان جس میں سرکاری و غیر سرکاری ادارے،صنعتی، زرعی، کمرشل و گھریلو صارفین شامل ہیں 26 جون تک اپنی بقایاجات کی ادائیگی کرائیں بصورت دیگر نہ صرف انکی بجلی سپلائی منقطع کر دی جائیگی بلکہ انکے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ مجریہ 1967 کے تحت تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی جس میں جائیداد کی قرقی اور قید شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے