جمرود(نمائندہ مانند )الحاج شاہ جی گل آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔موسم خان آفریدی مسلم لیگ ن ضلع خیبر کے سینئررہنماء موسم خان آفریدی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج جی گل مسلم لیگ ن کی پچھلی حکومت میں ایم این اے کے عہدہ پر آزاد امیدوار کے طور پررہ کر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اس وقت کی حکومت کی پالیسیوں اور کاموں سے بہت متاثر ہوئے اوراب دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد شہباز شریف کی وزیراعظم بننے کے بعد قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی پالیسیوں سے آور بھی متاثرہوئے جس کے باعث انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔الحاج شاہ جی گل کواس فیصلے پر خیرمقدم کرتے ہیں اورانہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔الحاج شاہ جی گل کی پارٹی میں شمولیت سے ضلع خیبر میں پارٹی کافی مضبوط ہوئی ہیں چونکہ ضلع خیبر میں الحاج شاہ جی گل کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔جس طرح نواز شریف نے پورے ملک میں کاموں کا جال بچھایا ہے اسی طرح الحاج شاہ جی گل نے بھی ضلع خیبرمیں بہت کام کئے ہیں۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے حکومت میں آئے گی اور ضلع خیبرسے الحاج شاہ جی گل مسلم لیگ ن سے ایم این اے کی سیٹ پر کامیاب ہوکر قائد میاں نواز شریف کو سرپرائز دے گے۔