ملتان(مانند نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی اس کے حق میں ہیں تاہم میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کئے گئے، 9 مئی واقعات میں مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں لیکن ایک بھی ثابت نہ کرسکے، ملتان میں موجود ہی نہیں تھا لہٰذا انتظامیہ میں کچھ تو خوف خدا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گرفتار ہوا اڈیالہ جیل گیا اور مقدمات ملتان میں درج ہوگئے، ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، عدالت نے میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے، میرا ضمیر مطمئن ہے میرے ہاتھ صاف ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستانی اداروں کا دفاع کیا ہے، کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ اس کے حق میں ہوں، 40 سالہ سیاست میں حب الوطنی کی سیاست کی، میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں قید تنہائی میں کوئی کیسے نقص امن پیدا کر سکتا ہے، جون میں جیل میں دوران قید نل کا پانی ملتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے