ہنگو(مانند نیوز) جے یو آئی(س) وقت مقررہ پر انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے, گورنر کے پی کے پر پی ڈی ایم جماعتوں کے اعتراضات, دال میں کچھ کالا کے مترادف ہیں,حالیہ بارشوں اور طوفان سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا فوری معاوضہ یقینی بنایا جائے, ملک میں تشدد اور عدم استحکام کا راستہ روکنے کے لیے محب وطن جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے, امیدوار اور اہم شخصیات رہنمائی کے لیے ملتی رہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام (س) کے صوبائی امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الواحد خطیب،صوبائی نائب امیر حافظ عبدالرافیع اور دیگر نے ہنگو میں شمولیتی تقریب کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی(س) خیبر پختون خواہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الواحد خطیب اور صوبائی نائب امیر حافظ عبدالرافیع نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے میں شہید قائد مولانا سمیع الحق کے فلسفے اور نظریات کے مطابق بھر پور کردار ادا کرنے کے لیے جماعت مکمل طور پر تیار ہے انہوں نے کہا کہ مرکز فوری صوبے کو اس کی واجب الآدا رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے مالی بحران ہر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں طوفان اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر مال مویشیوں, فصلوں کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات ہوئے ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں فوری متاثرین کو نقصانات کا معاوضہ ادا کرئے۔انہوں نے آیمہ حضرات کے اعزازیہ میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ کیا۔شیخ الحدیث مولانا عبد الواحد خطیب نے کہا کہ سبھی جماعتیں گورنر کے کردار پر تنقید اور ان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ان مطالبات پر وہ اتنا ہی کہیں گے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ایک سوال کے جواب میں صوبائی امیر جے یو آئی (س) شیخ الحدیث مولانا عبد الواحد خطیب اور صوبائی نائب امیر حافظ عبدالرافیع نے کہا کہ عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کریں گئے اور عام انتخابات میں ہماری جماعت بھر پور حصہ لے گی اس مقصد کے لیے تنظیمی کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ انتخابی اتحاد ان جماعتوں سے ہو سکتا ہے جو ہماری حثیت خوش دلی سے اور فراخ دلی سے تسلیم بھی کرتی ہوں اور ہمارے نظریات سے ان کی مطابقت بھی ہو گی۔مولانا عبد الواحد خطیب نے کہا کہ مختلف سیاسی شخصیات اور امیدواروں ان سے رہنمائی اور دعائیں لینے آتے ہیں اور وہ ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔اس پریس کانفرنس سے پہلے اہم اجلاس میں ہنگو کی متعدد شخصیات نے جے یو آئی(س) میں شمولیت بھی اختیار کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے