خیبر(مانند نیوز ڈیسک)ضلع خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ قمبرخیل پولیس چوکی پردہشتگردوں نے حملہ کردیا،4اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کو بھاگنے پرمجبور کردیا۔ زخمی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔