کلرکہار(مانند نیوز ڈیسک)گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے حادثے کا شکار بس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر کو بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ اب اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 13منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ موٹر وے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اڈا منیجر، بس مالک، ڈرائیور، موٹر وہیکل ایگزامینر کو قصور وار قرار دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے