واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انڈین امریکن مسلم کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے 22 جون کو وائٹ ہاس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ دستاویزی فلم میں سال 2002 میں گجرات میں سیکڑوں مسلمانوں کے قتل عام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈویژن کی ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مودی کے دورہ امریکہ کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ اٹھایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے