بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ انتظامیہ کا ون ویلنگ اور موٹر کار پر خرمستیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی، تین سو سے زیادہ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کرکے ایک درجن کو حوالات میں بند کردیا، موٹر کاروں کے شیشوں سے سیاہ پلاسٹک بھی ہٹا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے عوامی شکایات پر ٹریفک انسپکٹر عیسیٰ خان اور دیگر عملہ کے ہمراہ پل چوکی انٹر چینج کے قریب موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کرنے والے اوارہ لڑکوں کے خلاف کاروائی کی اور تین سوسے زیادہ ویلرز کو پرچے دے کر جرمانہ کیا گیا، جبکہ ایک درجن گاڑی ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، اے سی نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات پر یہ کاروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر چھٹی کے دن اکثر لڑکے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ جبکہ موٹر کاروں پر سپیڈ کرکے نہ صرف خود حادثات کے شکار ہوجاتے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑتی ہے اس لئے انہوں نے اس کے خلاف کاروائی شروع کرلی ہے جوکہ جاری رہیگی۔