تیمرگرہ (مانند نیوز)تیمرگرہ میں ٹریفک پولیس کا زائد کرایا وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی،70 ڈرائیوان خلاف ورزی پر چالان جبکہ وصول شدہ زائد کرایا مسافروں کو واپس کر دی،اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین ضیاءالدین احمد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان کے واضح ہدایات پر ٹریفک انچارج تیمرگرہ انسپکٹر خان نظر خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے خصوصی کاروائی کرکے ضلعی انتظامیہ لوئردیر کی جانب سے جاری شدہ کرایا نامہ سے تجاوز کرنے اور مقررہ کرایا سے زائد کرایا وصول کرنے پر 70 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چالان کیا اور مسافروں سے وصول شدہ زائد کرایا واپس کیا،بعد ازاں انچارج ٹریفک تیمرگرہ سرکل انسپکٹر خان نظر خان نے جنرل بس سٹینڈ تیمرگرہ کا وزٹ کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے جنرل بس سٹینڈ تیمرگرہ کے منیجر شاہ نظر، ٹرانسپورٹ یونین مشران،بس سٹینڈ کے تمام سٹینڈ کے منشیوں اور ڈرائیوروں سے ملاقات کی اور ان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نیا کرایا نامہ تقسیم کی اور نیا کرایا نامہ پر عملدرامد کرنے کے ہدایات جاری کیں ،انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو خبردار کیا کہ سرکاری کرایہ نامہ سے تجاوز کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کیا جائیگا اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس کریک ڈاون کرئی گی،انہوں نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ زائد کرایا وصول کرنے کی صورت میں ٹریفک پولیس کو بروقت شکایت کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے