سوات (مانند نیوز) ضلع بھر میں اپنی فرائض منصبی احسن اور بہترین طریقے سے سر انجام دینے و الے تمام پولیس افسران و جوانان کو سرکل وائز پروگرامات کا انعقاد کیا جا کر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا۔تقسیم انعامات تقریب میں ایس پی ٹریفک وارڈن بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان ، ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات امیر زیب خان کے علاوہ سرکل سٹی اور سرکل سیدو شریف کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور پولیس جوانان اور ٹریفک اہلکاران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپورانے فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سوات پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس حوالے سے تھانہ مینگورہ میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپورنے شرکاء تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے، پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیوجہ سے پورے ملاکنڈ ڈویژن پولیس کا وقا ر بلند ہے، ہمیں اپنے پولیس پر فخر ہے اور آئندہ بھی آپ لوگوں سے بہتر سے بہتر کارکردگی کے امید رکھتا ہوں، اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے والے ہر پولیس افسر و جوان کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کیجائی گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے انعام پانے والے پولیس افسران اور جوانوں کو باورکرایا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور اور فرائض منصبی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو محکمہ سے نکال باہر کر کے ان کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے