پشاور( مانند نیوز ) مردان میں ثقافتی تنظیم مایا ایچ ڈی پلس کی طرف سے معروف شوبز شخصیت محمد جاوید یوسفزئی کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کے بانی اعجاز خان بے گناہ،عجب گل مینہ وال مردان کے بانی اسد علی اور دیگر مقررین نے محمد جاوید یوسفزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد جاوید یوسفزئی نے گزشتہ چالیس سالوں میں عظیم لی جنڈ فنکار بدرمنیر مرحوم کی وہ بے لوث خدمت کی ہے جس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ تھی کہ لی جنڈ فنکار بدرمنیر مرحوم ان کو اپنا بھائی سمجھتے تھے بدرمنیر تنظیم کے لئے محمد جاوید یوسفزئی کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اس موقع پر مشہور ثقافتی تنظیم مایا ا یچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کی طرف سے محمد جاوید یوسفزئی کو ایوارڈ دیا گیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ محمد جاوید یو سفزئی نے کہا کہ وقت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے لئے دلوں میں جگہ پیدا کریں نفرتیں ختم کریں اور محبتوں کو فروغ دیں انھوں نے کہا کہ مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ ایک سرگرم ثقافتی تنظیم ہے جس کے روخ رواں اور ملک کے مشہور شوبز صحافی اعجاز خان بے گناہ ایک متحرک انسان ہیں انھوں نے اب تک بے شمار شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا۔ محمد جاوید یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیلنٹ کی قدر کرنی چایئے اور ان لوگوں کو ایوارڈ دینا چاہئے جنھوں نے کسی نہ کسی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے