پشاور(مانند نیوز )مردان کے 10 یونین کونسلوں میں خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز ہوگیا، 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس حوالے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر جاوید اقبال اور ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر امتیاز علی کا کہنا ہے کہ مردان کے مختلف یونین کونسلز بکٹ گنج،محبت آباد، سری بہلول،پٹ بابا،محب بانڈہ،کاٹلنگ خاص،جلالہ،طورو،فاطمہ اور بجلی گھر میں خسرہ کی کیسز رپوٹ کی گئی ہیں جس کے باعث خسرہ کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔جس کی وجہ سے مردان کے منتخب یونین کونسلز میں خسرہ کی وبا کے روک تھام کیلئے خسرہ سے بچاوء کی خفاظی مہم شروع ہو چکی ہیں تا کہ خسرہ کی وبا کو پھیلنے سے قبل ہی قابو کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں تجربہ کار ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ آپ کے گاوں،محلہ میں آئے ہوئے ہیلتھ ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور یا قریبی ویکسینیشن سنٹر جا کر اپنے6 ماہ سے لیکر 5سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاوء کی حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اس مہلک بیماری سے ملک کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے