بٹ خیلہ (مانند نیوز)عدالتی فیصلے کابینہ او رمحکمہ تعلیم کی منظوری کے باوجود ایس ایس ٹیزکی اپگریڈیشن میں ٹال مٹول صوبے کے پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے اور اساتذہ کی دشمنی کے مترادف ہے اگر جولائی کے پہلے ہفتے میں ایس ایس ٹیز اپگریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور دھرنا دیا جائے گاان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کے صدر سجاد علی اور جنرل سیکر ٹری آصف شلمانی نے مختلف سکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت قانونی طریقہ کار کے تحت اپگریڈیشن کی منظوری دے چکی ہے جبکہ عدالتی فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوچکا ہے اس کے علاوہ سیکر ٹری ایجوکیشن بھی اپگریڈیشن کے حق میں ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس واضح صورت حال کے باوجودنگران حکومت کا لیت ولعل سے کام لینا سمجھ سے بالاتر ہے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت اپنی عیاشیوں اور غیر ضروری اخراجات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے ضامن اساتذہ کی معاشی بہتری اور سازگار ماحول پر کوئی تو جہ نہیں دی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ ہم کسی صورت ہڑتال اور احتجاج کے حق میں نہیں کیونکہ نونہالان قوم کی تعلیم پر اس کا برا اثر پڑتا ہے اسلئے حکومت بلا تا خیراپگریڈیشن کا نو ٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ہم ہڑتال و احتجاج پر مجبور نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے