دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر کی خصوصی ہدایات کے روشنی میں تحصیلدار لرجم احمد سلطان نے گزشتہ رات موچی موڑ کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں غیر قانونی کھدائی کرنے والے ڈرائیور کو ایکسیویٹر سمیت تحویل میں لے لیا ان کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔ اس کے علاوہ تحصیلدار شرینگل بلال سّید نے شرینگل بازار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آٹا شاپس اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پرکئی دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کردی۔ اس کے ساتھ مین بازار سے غیر ضروری تجاوزات ہٹادیے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ھو۔