سوات(مانند نیوز) تھانہ ملم جبہ پولیس کا ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کاروائی، شازور پک اپ کے ذریعے ٹمبر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، کائل کے 33 عدد غیر قانونی سلیپران برآمد،تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر اے ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ محمد عزیز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موبائل گشت کے دوران بمقام شینکڈ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی از قسم شازور پک اپ سے 33 عدد غیر قانونی سلیپران از قسم کائل قبضہ پولیس کرکے ملزم ڈرائیور لطیف خان ولد محمد واحد ساکن کوکارئی کو گرفتار کر کے جسے بغرض مزید قانونی کاروائی محکمہ فارسٹ کے حوالے کیا گیا۔ترجمان سوات پولیس