سوات(مانند نیوز) پولیس جوانوں کی جائز عرض سننے کے لیے ڈی پی او آفس سوات میں اردلی روم کا انعقاد۔اردلی روم میں ایڈیشنل ایس پی سوات فرما ن اللہ خان نے پولیس جوانوں کے جائز عرض ومعروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئے احکامات جاری کئےمحکمہ پولیس کے قواعد و ضوابط کے تحت ماتحت پولیس جوانوں کو درپیش مسائل عرض و معروض سننے کے لئے ڈی پی او آفس سوات میں ایڈیشنل ایس پی سوات فرما ن اللہ خان کے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس جوانوں نے اپنے جائز عرض و معروض اور درپیش مسائل سے ایڈیشنل ایس پی سوات کو آگاہ کیا۔ایڈیشنل ایس پی سوات فرما ن اللہ خان نے ان کے حل طلب مسائل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو ہر صورت میں حل کئے جائنگے۔مزید انہوں نے کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں, کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نا مناسب رویہ نہ اپنائے۔پولیس عوام کی عزت و مال کی حفاظت کے لئے ہے، عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے روئیے کا مظاہرہ کریں۔ترجمان سوات پولیس