سوات(مانند نیوز) تقریب تقسیم انعامات میں ایس پی اپر سوات محمد زمان خان ، ایس ڈی پی او سرکل مٹہ اکبر حیات خان ، ڈی ایس پی ہیڈ اپر سوات زیراب گل خان، سرکل مٹہ کے تمام ایس ایچ اوزو چوکیات انچارجان اور سمیت ٹریفک ودیگر پولیس جوانان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ مٹہ میں منعقد تقریب تقسیم انعامات میں فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سرکل مٹہ کے پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انعام پانے والے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی جبکہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے کے حوصلہ شکنی کیجائیگی۔ ترجمان سوات پولیس