اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ مقدمے میں مولانا عبدالعزیز سمیت 4افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔مولانا عبدالعزیز پر درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے کومبنگ پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے 3 گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے