پیرس(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میا ں محمد شہبازشریف نے پیرس میں منیجنگ ڈائریکٹر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ایم ڈی آئی ایم ایف) کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرامز اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے معاشی ترقی اوراستحکام کے لئے حکومتی اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے مختص فنڈز جلد ازجلد جاری کئے جائیں گے، آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان میں معاشی استحکام اورعوام کو ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پوراکرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزراء سردار ایازصادق، مریم اورنگزیب، شیری رحمان، وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے