اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لئے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا۔خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے