ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوز، ڈی ایچ کیوزمیں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ انتظامیہ کے افسران، ایریا مجسٹریٹس، آئی ایم یو کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیر حاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ اور کاروائی یقینی بنائیں۔آر ایچ سی، بی ایچ یو، سول ڈسپنسریوں میں سٹاف کی فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی ایم یو ہیلتھ ٹیم کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی مکمل تعیناتی کے حوالے سیہدایات جاری کیں۔ اس کیعلاوہ تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سیز، پاپولیشن ویلفیئر سینٹرزمیں سٹاف کی تعیناتی، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ،، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسرار احمد، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ایبٹ آباد، ہیلتھ سپروائزرز اوردیگر افسران نے شرکت کی۔