پشاور (مانند نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی جمعرات کے روز دورہ پشاور کے دوران گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کے انتظامی ومالی امور سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت صوبہ بھر بالخصوص ضم اضلاع میں ترقیاتی امور اور انضمام کے بعد قبائلی عوام کو درپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے آئین وقانون کے مطابق اقدامات اٹھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبہ میں پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی وانتظامی مشکلات سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔ #