اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان نے 25سے 30جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ 25جون سے ایک مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر 24جون کی رات سے 30جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان علاقوں کے علاوہ میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سسٹم کے زیر اثر 26جون کی رات سے 29جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسی خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے، اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر سکھر اور جیکب آباد میں 27اور 28جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے