اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے نے عید ا لاضحی پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے تین روز کے لئے کرایوں میں کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید قربان کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کا کرایہ 33 فیصد کم کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 جون کی صبح 10بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو اگلے روز براستہ لاہور پشاور پہنچے گی۔دوسری ٹرین 27جون کی رات ساڑھے 8بجے کراچی سے چلے گی اور براستہ ملتان لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔تیسری ٹرین 3 جولائی کو صبح 11بجے لاہور سے براستہ ملتان ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے